جامعہ سندھ جامشورو کے شعبہ ذوآ لوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رفعت سلطانہ

چائنہ کے ٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہینگزو سے پوسٹ ڈاکٹوریٹ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی

جمعہ 14 فروری 2020 23:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) جامعہ سندھ جامشورو کے شعبہ زولاجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رفعت سلطانہ چائنہ کے ٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہینگزو سے پوسٹ ڈاکٹوریٹ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی ہیں اس سلسلے میں ڈاکٹر رفعت سلطانہ نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت سے ان کے آفس میں ملاقات کی، شیخ الجامعہ نے ڈاکٹر رفعت سلطانہ کو پوسٹ ڈاکٹوریٹ مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے شعبے میں تحقیق کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کی رہنمائی کریں گی۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے بیرون ممالک سے پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کی تعداد میں مسلسل اضافہ انتہائی خوشی اور فخر کی بات ہے۔ ڈاکٹر رفعت نے وائس چانسلر ڈاکٹر برفت کو بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ چائنیز سائنسدانوں کے تعاون سے جامعہ سندھ کے شعبہ ذولوجی میں مالیکیولر لیب قائم کرنے کا ہے، جس پر ڈاکٹر برفت نے ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں