حیدر آباد:آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کاطیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 23 مئی 2020 22:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن میڈیکل ونگ کے صوبائی صدر ڈاکٹر شاہد خانزادہ، حیدرآباد ڈویژن کے صدر ڈاکٹر محمد عثمان ہارون نے کراچی میں لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے جہاز کے حادثے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے حادثے میں شہید ہونے والے مسافر وں کے ورثاء سے تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے، جبکہ زخمیوں کو بھی صحت کاملہ اور اجر عطا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں ہے جس کی کارکردگی تسلی بخش ہو ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ جہازوں کی فٹنس سے لے کر دیگر معاملات کو چیک کریں لیکن اس ادارے میں سیاسی رسہ کشی اور ادارے کے افسران کی نااہلی نے اب تک ہزاروں افرا دکی جانیں لے لی ہیں ۔ کئی حادثات ہوچکے ہیں لیکن ان حادثات سے نہ تو سبق حاصل کیا جاتا ہے اور نہ ہی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب بھی محض خانہ پوری کیلئے ایک انکوائری کمیٹی بنادی جائیگی جو جہاز میں مرنے والے پی آئی اے کے ملازمین پر یہ سارا ملبہ ڈال کر بری الزمہ ہوجائیںگے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں