عمران خان کی ناعاقبت اندیش حکومت ملک کی سلامتی کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، سینیٹر مولا بخش چانڈیو

سلیکٹڈ حکومت نے سیاسی مقاصد کی خاطر اداروں میں تصادم کی فضا پیدا کر دی ہے، آئی جی پولیس سندھ کو نشانہ بنا کر صوبے میں بڑا بحران پیدا کر دیا گیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی ناعاقبت اندیش حکومت ملک کی سلامتی کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، سلیکٹڈ حکومت نے سیاسی مقاصد کی خاطر اداروں میں تصادم کی فضا پیدا کر دی ہے، آئی جی پولیس سندھ کو نشانہ بنا کر صوبے میں بڑا بحران پیدا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسافر اور شرپسند حکومت بحران پیدا کر کے بچنے کی کوشش کر رہی ہے ، آئی جی اور سندھ پولیس کے معاملے پر وفاقی وزراء کے غیرذمہ دارانہ بیان بتا رہے ہیں کہ سازش کس نے کی ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے دانشمندی اور مدبرانہ انداز میں مسئلہ اٹھایا جبکہ آرمی چیف کا نوٹس لینا خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء پولیس افسروں کے چھٹی پر جانے کو پی پی کی سازش قرار دے کر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں