سندھ دوست فورم کی جانب سے دادو کے شہر پیٹ شریف کو ٹائون کمیٹی کا درجہ نہ ملنے کیخلاف احتجاج وبھوک ہڑتال کی گئی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) سندھ دوست فورم کی جانب سے دادو کے شہر پیٹ شریف کو ٹائون کمیٹی کا درجہ نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج اور بھوک ہڑتال کی گئی اس موقع پر سندھ دوست فورم کے صدر سرور سندھی، غلام شبیر، میر محمد علی مگسی ودیگر نے کہاکہ یہ سندھ کا تاریخی شہر ہے جس کی آبادی 18ہزار سے زائد ہے اور یونین کونسل پیٹ شریف 1933میں وجود میں آئی جب دادو ضلع ہوا ہے تو اس کو یونین کونسل کا درجہ ملا لیکن سیاسی بنیادوں پر اسے مسلسل نظرانداز کیا گیا، انہوں نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹ شریف کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں