سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے عالمی سائنسی جرنلز میں شائع کرانے کیلئے ایوولیشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 13 جنوری 2021 19:07

ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے تحقیقی مقالوں کو ملکی اورعالمی سائنسی جرنلز میں شائع کرانے کیلئے ایوولیشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار طلبا کے لئے مختلف سوسائٹیز قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ، فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن کے دورے کے دوران تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں تحقیقی عمل کئی یونیورسٹیوں سے بہتر ہے ، انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کی جامعات کا دورہ کیا ہے، لیکن زرعی یونیورسٹیوں کی لیبارٹریوں میں ان ممالک جی جامعات سے زیادہ تحقیقی کام اور تحقیقی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، انہوں نے یونیورسٹی کے طلبا کی دلچسپی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں جتنا کام ہو رہا ہے ، اس کے ثمرات عام آبادی کو فراہم کیے جانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے اسکالرز کی تحقیق اور ان کے مقالوں کو ملکی اور غیر ملکی جرائد میں شائع کرانے کیلئے اس کے معیار کو مد نثر رکھا جائے، اور اس کیلئے ایوولیشن کامیٹی تشکیل دی جائے تاکہ مقالے جرنلز میں شایع کرنے میں کوئی مشکلات نہ ہوں۔ انہوں نے طلبا کی دلچسپی اور مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کیلئے مختلف سوسائٹیز تشکیل دینے کی ہدایت کی، جن میں موسیقی ، کھیل ، تقاریر، بحث مباحثہ اور فنون لطیفہ کے فورم شامل ہیں، تاکہ طالب علموں کا اعتماد بحال ہوسکے اور کسی بھی فورم پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں ، انہوں نے کہا کہ نجی شعبے میں زرعی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کے لئے بہت بڑی گنجائش موجود ہے، وائیس چانلسر نے کہا زرعی یونیورسٹی پوری سوسائٹی اور ملک کا اہم زرعی تدریسی ادارہ ہے، اور اب وہ وقت دور نہیں جب ہم زرعی یونیورسٹی کو درپیش تمام بحرانوں سے نکال کر ملک کی ایک جدید درس و تحقیق یونیورسٹی بنائیں گے ، اس موقع پر کراپ پروٹیکشن فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر جان محمد مری نے وائس چانسلر کو فیکلٹی کے متعلق بریفنگ دی، اور انہیں ڈپارٹمنٹس ، کورسز ، طلبا اور دستیاب وسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔

اس موقع پر ، وائس چانسلر کے تدریسی امور کے مشیر ڈاکٹر عبد اللہ آریجو ، ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر الطاف سیال ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمینٹ سیل انجینئر ریاست علی کبر، ڈاکٹر مبین لودھی، قمرالدین جوگی ، ڈاکٹر عمران کھتری ، ڈاکٹر منظور ابڑو ، بھائی خان سولنگی اور دیگر موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں