ڈگری کے گوٹھ محمد ہاشم میں چار دن قبل آگ لگنے کے باعث 7گھر جل کر تباہ ہوگئے

لاکھوں روپے کے زیورات بھی جل کر تباہ ہوگئے تمام گھر والے کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، مالی مدد کی جائے، متاثرین

جمعہ 22 جنوری 2021 23:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) ڈگری کے گوٹھ محمد ہاشم میں چار دن قبل آگ لگنے کے باعث 7گھر جل کر تباہ ہوگئے جس کے متاثرہ پریم چند سرندی ودیگر نے حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ19جنوری کو ہمارے سات گھر آگ لگنے کے باعث جل کر تباہ ہوگئے اور لاکھوں روپے کا سامان بھی و نقدی بھی جل گئی اور لاکھوں روپے کے زیورات بھی جل کر تباہ ہوگئے تمام گھر والے کھلے آسمان تلے پڑے ہیں ہم نے مالی معاونت کے لئے اے سی ڈگری کو درخواست دی پر اس کے باوجود ہماری کوئی مدد نہیں کی گئی، انہوںنے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہماری مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں