پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی کو مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا

جمعرات 27 جنوری 2022 23:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی کو مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ کی منظوری سے سندھ کے محکمہ جامعات و بورڈس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت جامعہ مہران کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرطحہٰ حسین علی کو جامعہ مہران کے وائس چانسلر کا چارج دے دیا گیا ہے انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے، شعبہ سول انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی جامعہ مہران کے رجسٹرار، پرووائس چانسلر سمیت دیگر عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی کو وی سی کا چارج ملنے پر جامعہ مہران کے اساتذہ، افسران و ملازمین کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں