حیدرآباد کے پولیس ملازمین میں ہولی کے موقع پر مٹھائیاں اور تحائف تقسیم

منگل 26 مارچ 2024 23:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) حیدرآباد کے پولیس ملازمین میں ہولی کے موقع پر مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے تمام ملازمین بھی اپنا مذہبی تہوار ہولی روایتی طور طریقے سے منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے تمام ملازمین کے مذہبی تہوار ہولی کی خوشیوں کو مزید بڑھانے کیلئے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی ہدایت پر اے ایس پی رانا محمد دلاور اور تمام پولیس افسران نے ہندو برادری سے منسلک تمام ملازمین کو انکے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر ہولی کی مبارکباد پیش کی اور انہیں مٹھائیاں، تحفے و تحائف بھی دیے گئے۔ اس کا مقصد ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام پولیس ملازمین کو یہ احساس دلانا کہ ہم سب مسلمان اور ہندو یا دیگر تمام مذاہبِ سے تعلق رکھنے والے سب یکساں، متحد اور پاکستانی ہیں اور ہم ایک دوسرے کی خوشی و غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں