حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیاں ،4 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

منگل 26 مارچ 2024 23:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) حیدرآباد پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ پنیاری، بی سیکشن اور مکی شاہ پولیس نے مین پوری سپلائرز اور فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں مین پوری برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنیاری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پنجے شاہ درگاہ نورانی بستی کے قریب سے مین پوری سپلائرز بنام بلال قریشی اور غلام حیدر ماچھی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 400 عدد مین پوری برآمد کرلی۔

بی سیکشن پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش وقاص شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 130 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد کرلی۔ مکی شاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مکی شاہ روڈ کے قریب سے مین پوری سپلائر بنام عظیم بیگ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے متعدد ساشے انڈین گٹکے برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ھیں جبکہ مزید کارروائیاں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں