حیدرآباد ریجن میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے امریکی حکومت نے حیسکو کو 2400 کھمبے فراہم کردیئے

پیر 22 اپریل 2024 22:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) کراچی میں امریکی قونصل جنرل کانریڈ ٹریبل نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (HESCO) کو 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی مالیت کے بجلی کے 2400 کھمبے فراہم کردیے، جو کہ 2022 کے سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کمپنیز میں سے ایک ہے۔ سیلاب نے حیسکو کے بجلی فراہمی کے نیٹ ورک کی شدید نقصان پہنچایا تھا۔

امریکی حکومت نے سیلاب میں بجلی کے تباہ شدہ ترسیلی نظام کی بحالی کیلئے جاری کوششوں میں حیسکو سے شراکت داری کی ہے،جس کے تحت یو ایس ایڈ (USAID) کی جانب سے توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے مالی اعانت کی گئی ہے جبکہ موسمیاتی دبا برداشت کرنے والے 2400 ہائی ٹینشن کھمبے بھی فراہم کیے گئے، جو کہ بنیادی طور پر بجلی کی ترسیل کی بحالی و تعمیر نو کیلئے ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد الیکٹکرک سپلائی کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں یہ کھمبے امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹریبل کی جانب چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحیسکو شیخ جمیل گل کے سپرد کیے گئے، جنہوں نے امریکی حکومت اوریو ایس ایڈ کے غیرمتزلزل تعاون پراظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر شیخ جمیل گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "امریکی حکومت کی گراں قدر اور غیر متزلزل حمایت پر حیسکو کیجانب سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کے لئے 2400 کھمبوں کی فراہمی سمیت یو ایس ایڈ کی اعانت سے نہ صرف بنیادی ڈھانچیکی استعدادکار بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مقامی آبادیوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔"اس موقع پر امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹریبل نے سیلاب کے بعد مشکل حالات میں بھی بجلی کے فراہمی یقینی بنانے کیلئے حیسکو کی کاوشوں اورصلاحیتوں کوسراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ "امریکی حکومت کی جانب سے حیسکو کوفراہم کردہ امداد پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ہماری وسیع ترمعاونت و خدمات کا محض ایک چھوٹا سے حصہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں شراکت داری کو پہلے سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں جو کہ اس وقت دنیا کو درپیش سب سے بڑا اور طویل المدتی چیلنج ہے۔

"یو ایس ایڈ نے گذشتہ ایک ایک دہائی سے پاکستان بھر میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے اور سرکاری عہدیداروں کو وسیع پیمانے پر تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس جامع معاونت کے بدولت نہ صرف بجلی کی رسد کو مزید پائیدار بنایا گیا ہے، جبکہ معاشی ترقی میں بھی غیرمعمولی مدد حاصل ہوئی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں