kجیلوں کو بہتر بنانے کے لیئے کو شاں ہیں،علی حسن زرداری

بدھ 22 مئی 2024 20:15

ذ*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے ویژن کے مطابق سندھ کی جیلوں کو بہتر بنانے کے لیئے کو شاں ہیں، اس بات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد سینٹرل جیل کے مختلف بیرکس،ہسپتال اور باورچی خانے کا معائنہ کربے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ قیدیوں کی اصلاح اور انہیں معاشرے کا معزز شہری بنانے کیلئے جیلوں میں قائم ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں مختلف ہنروں کی تربیت دی جارہی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری کو جیل کے اًعٴْلیٰ حکام نے جیل خانہ جات کے مینوئل اور دیگر اہم مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں