شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت ملائیشیا میں ’’ہیومنٹیز اور معاشرتی سائنس کا انجینئرنگ میں کردار‘‘ کے عنوان سے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ

جمعہ 24 فروری 2017 18:16

حید آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت ملائشیا میں ’’ہیومنٹیز اور معاشرتی سائنس کا انجینئرنگ میں کردار‘‘ کے زیر عنوان منعقد ہونے والی سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے ملائشیا روانہ ہو گئے ہیںڈاکٹر برفت کو کانفرنس میں دعوت ملائشیا کی دو بڑی جامعات کے وائس چانسلرز یونیورسٹی آف ملائشیا، پرلس کے پروفیسر ڈاکٹر اظہر زاہد جمال اور یونیورسٹی آف سینس ملائیشیا کے پروفیسر ڈاکٹر محمد صالح یاپر کی جانب سے دی گئی ہے ڈاکٹر برفت ملائشیا کے تین بڑی اور نمایاں جامعات کے ساتھ تدریسی، تحقیقی و پیشہ ورانہ تعاون، ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور ایکسچینج پروگرام کے تحت دونوں ممالکن کے اساتذہ و طلباء کی وفود کے تبادلے کے یاداشت ناموں پر دستخط بھی کریں گے کانفرنس میں شرکت کے بعد ڈاکٹر مختلف مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پروفیسرز اور محققین سے بھی ملاقاتیں کریں گے ان ملاقات میں وہ ان کے ساتھ مستقبل میں جامعہ سندھ کی ترقی، علمی و پیشہ ورانہ معیار میں بہتری اور جامعہ سندھ کی جانب سے بھی ان کی جامعات کے لیے کردار ادا کرنے جیسے امور پر تفصیلی گفتگو کریں گے ڈاکٹر برفت نے روانگی سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے اس دورے سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ کانفرنس میں ان کی شرکت اور اس کے بعد اپنے ہمعصروں سے علمی ملاقاتوں کے سلسلوں سے جامعہ سندھ اور ملائشیا کی جامعات کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے سے سندھ اور ملائشیا کے لوگوں کے درمیان ثقافتی و علمی فاصلے کم ہونگے اور دونوں جانب تحقیق کو بھی نمایاں فروغ دلایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر برفت نے کہا کہ طلباء کے مختلف شعبوں میں تعلیمی تبادلے کے پروگرامز کے متعلق وہ اپنے ہمعصروں سے خصوصی بات چیپ کریں گے تاکہ جامعہ سندھ کے زیادہ سے زیادہ طلباء کو ملائشیا میں اسکالر شپ کے تحت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کیے جاسکیںجامعہ سندھ کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حماداللہ کاکیپوٹو بھی اس دورے کے دوران ڈاکٹر برفت کے ساتھ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں