چین نے پاکستان میں زراعت شعبے میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) چینی سفیر یا جنگ نے کہاہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں زراعت کے شعبے میں کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ہم پاکستان سے چیری، آلو،مالٹا،گندم اورچاول درآمدکرناچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی سفیر یاجنگ نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیرغذائی تحفظ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہاکہ چین پاکستان کی چوتھی بڑی ایکسپورٹ منڈی ہے،ہم اس بات پر متفق ہیں کہ چینی چاول کے بیج کی برآمد سے متعلق درپیش پیچیدگیوں کو باہمی طور پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں