رواں مالی سال پہلے تین ماہ کے دوران برآمدات میں 4.56 فیصد اضافہ

ْجولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی تجارتی خسارے میں 1.61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات

پیر 15 اکتوبر 2018 16:30

رواں مالی سال پہلے تین ماہ کے دوران برآمدات میں 4.56 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران برآمدات میں 4.56 فیصد اضافے کے ساتھ 5ارب 39کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے دوران 5 ارب 15 کروڑ ڈالر تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق درآمدات معمولی کمی سے 14 ارب 2 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے دوران 14 ارب 17 کروڑ ڈالر تھی۔

درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے تجارتی خسارہ 8 ارب 86 کروڑ ڈالر تک آگیا جو گزشتہ سال 9 ارب ایک کروڑ ڈالر تھا۔ جولائی سے ستمبر 2018ء کے دوران مجموعی تجارتی خسارے میں 1.61 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2018ء کے دوران 4 ارب 33 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں جو گزشتہ سال 4ارب 99 کروڑ ڈالر کے مقابلہ میں 11.25 فیصد کم ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں