ایف ایف سی کی جانب سے انٹرنیشنل ٹیکنیکل سمپوزیم کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:30

ایف ایف سی کی جانب سے انٹرنیشنل ٹیکنیکل سمپوزیم کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) فرٹیلائزر بنانے والی بڑی کمپنی ایف ایف سی کی جانب سے منعقد کیا گیا دو روزہ انٹرنیشنل ٹیکنیکل سمپوزیم اسلام آباد میں کامیابی سے اختتام پزیر ہو گیا ہے۔ اس ایونٹ میں انڈسٹری ایکسپرٹس، ٹیکنالوجی لیڈرز اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے معلومات شئیر کی گئیں جس سے اس ایونٹ میں شریک افراد نے فائدہ اٹھایا۔

ایونٹ کا آغاز سمپوزیم کے مینیجر کی جانب سے دیے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ ایف ایف سی کے چیف ایگزیکٹو اور مینجنگ ڈائریکٹر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان (ہلال امتیاز ملٹری) نے تقریب میں شرکت پر تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل طارق خان نے انڈسٹری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سمپوزیم کے نتیجے میں تمام افراد کو انڈسٹری کے حوالے سے چیزوں اور مسائل کو سمجھنے میں بہتر طور پر مدد ملے گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی، حب پاور کمپنی کے سی ای او، خالد منصور کا کہنا تھا کہ کسی بھی کاروبار کی کامیابی کا انحصار اس کے ایسیٹس کی مناسب دیکھ بھال اور انکی لائف ٹائم بڑھانے پر ہے۔ خالد منصور نے فرٹیلائزر انڈسٹری کے درپیش مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طویل مدتی پالیسیوں کے نہ ہونے، قدرتی وسائل کے مسلسل کم ہونے کا ذکر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارت اور انڈسٹری کے حوالے سے پالیسی سازی میں حکومت اور انڈسٹری کو مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔ خالد منصور کا کہنا تھا کہ حکومت اور انڈسٹری لیڈرز کو ملکر فارمنگ کمیونٹی کو فرٹیلائزر کے بہتر استعمال کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوگا۔ اس ایونٹ میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے تین سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ایونٹ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے ایونتس سے فرٹیلائزر انڈسٹری کے مسائل کو جاننے اور ان کے حل کے لیے کوششیں کرنے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں