ْرواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ٹرکوں کی پیداوار اور فروخت میں 16.72 فیصد کمی ریکارڈ

بدھ 12 دسمبر 2018 15:59

ْرواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ٹرکوں کی پیداوار اور فروخت میں 16.72 فیصد کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی نسبت مختلف کمپنیوںکے ٹرکوں کی پیداوار اور فروخت میں مجموعی طور پر 16.72 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں کی مجموعی پیداوار 3 ہزار 295 یونٹ رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں کی مجموعی پیداوار 3ہزار889 یونٹ تھی۔

(جاری ہے)

اس تناسب سے گزشتہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کی نسبت رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹرکوں کی پیداوار میں 15.27فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں کی مجموعی فروخت 2 ہزار 924 یونٹ رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں کی مجموعی فروخت 3 ہزار 574 یونٹ ریکارڈ کی گئی۔ اس تناسب سے گزشتہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کی نسبت رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ہونے والی فروخت میں 18.18فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں