تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کو بروقت مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، مبین صولت منیجنگ ڈائریکٹر انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز کے منیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ توانائی کی بہتر بنانے کے لئے بہت اہم ہے، منصوبہ بروقت مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہاں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے روٹ کے فضائی سروے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلہ میں چمن سے ملتان تک، کوئٹہ اور ڈیرا اسماعیل خان کے راستے کا سروے کیا جائے گا اور یہ روٹ تقریباً 780 کلومیٹر بنتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ترکمانستان کے وفد کے حالیہ دورے کے دوران اس منصوبے کے حوالے سے کافی پیشرفت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں