یاماہا موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں نومبر کے دوران 61.37 فیصد، فروخت میں 9.72 فیصد اضافہ

بدھ 19 دسمبر 2018 21:18

یاماہا موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں نومبر کے دوران 61.37 فیصد، فروخت میں 9.72 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) نومبر 2018 کے دوران یاماہا موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں61.37 فیصد اضافہ جبکہ فروخت میں 9.72فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق نو مبر 2017 کے دوران یاماہا موٹر سائیکلوں کی پیداوار 1 ہزار605 یونٹس رہی جبکہ نومبر 2018 کے دوران پیدوا ر 2ہزار 590یونٹس رہی اس طرح نومبر 2017 کے مقابلہ میں نومبر 2018 کے دوران یاماہا موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 985 یونٹس یعنی61.37 فیصد اضافہ یکارڈ کیا گیا ہے۔

پاما کے اعدادو شمار کے مطابق نو مبر 2017 کے دوران یاماہا کی موٹر سائیکلوںکی فروخت 1 ہزا ر 840 یونٹس رہی جبکہ نومبر 2018 کے دوران فروخت بڑھ کر 2ہزار 19یونٹس تک پہنچ گئی اس طرح نومبر 2017 کے مقابلہ میں نومبر 2018 کے دوران یاماہا موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 179یونٹس یعنی 9.72فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں