قطر،پاکستان کو ایل این جی کی برآمد20 کروڑکیوبک فٹ روزانہ بڑھانے پرمتفق ہوگیا

جمعہ 22 مارچ 2019 20:49

قطر،پاکستان کو ایل این جی کی برآمد20 کروڑکیوبک فٹ روزانہ بڑھانے پرمتفق ہوگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) قطر،پاکستان کو ایل این جی کی برآمد20 کروڑکیوبک فٹروزانہ بڑھانے پرمتفق ہوگیاہے۔پاکستان اس وقت 50کروڑکیوبک فٹ گیس درآمدکررہاہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی اس معاہدے کی ناقدرہی ہے،وزیرریلوے شیخ رشیدنے اس حوالے سے پیشی کے دوران شواہدبھی پیش کئے ہیں۔معاہدے کے آڈٹ کے دوران قومی خزانے کواربوں روپے کے نقصان کی نشاندہی کی گئی ہے۔واضح رہے ای سی سی اس وقت یہ فیصلہ کرنے جارہی ہے جب نیب نوازدورمیں ہونے والے پندرہ سالہ معاہدے میں بدعنوانی کی تفتیش کررہاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں