پلاسٹک میٹریل کی برآمدات میں تین ماہ کے دوران 24.92 فیصد اضافہ

منگل 22 اکتوبر 2019 13:08

پلاسٹک میٹریل کی برآمدات میں تین ماہ کے دوران 24.92 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پلاسٹک میٹریل کی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 24.92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران پلاسٹک میٹریل کی برآمدات 57 ہزار 64 میٹرک ٹن رہیں جن کی مالیت 9 ہزار 751ملین روپے تھی جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک میٹریل کی برآمدات بڑھ کر 68 ہزار 340 میٹرک ٹن ہو گئیں جن کی مجموعی مالیت 12ہزار 181ملین روپے تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی 2018-19ء کے پہلے 3ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک میٹریل کی برآمدات میں 2 ہزار 430 ملین روپے یعنی 24.92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں