پاکستان انوویٹو فنانس فورم پیر سے شروع ہو گا، وفاقی وزیر اقتصادی امور، ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کی سربراہ، چیئرمین ایف بی آر، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک خطاب کریں گے

جمعہ 22 نومبر 2019 13:08

پاکستان انوویٹو فنانس فورم پیر سے شروع ہو گا، وفاقی وزیر اقتصادی امور، ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کی سربراہ، چیئرمین ایف بی آر، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک خطاب کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) دو روزہ پاکستان انوویٹو فنانس فورم پیر سے شروع ہو گا۔ فورم میں ملکی و غیر ملکی کاروباری شخصیات شرکت کریںگی۔

(جاری ہے)

فورم کے افتتاحی سیشن سے سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر، ایشیائی ترقیاتی بینک کی نائب صدر برائی فنانس و رسک مینجمنٹ انگرڈ وان ویس اور ایشیائی ترقیاتی بینک انسٹیٹیوٹ کے ڈین نویوکی یوشینو جبکہ اختتامی سیشن سے وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد اور ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کی سربراہ اینابیل جیری خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں