کان کنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے منافع کی مد میں201.3 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے، سٹیٹ بنک

منگل 7 اپریل 2020 12:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) ملک میں کان کنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے منافع کی مد میںجاری مالی سال کے دوران201.3 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرفروری 2020 ء تک کی مدت میں کان کنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے منافع کی مد میں کل 201.3 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے 165.5 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے تھے۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں اس شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والوں نے منافع کی مدمیں 191 ملین ڈالر جبکہ پورٹ پولیوسرمایہ کاری کرنے والوں نے 10.3 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کان کنی کے شعبہ میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے 149.6 جبکہ پورٹ پولیو سرمایہ کاروں نے 16 ملین ڈالر منافع کی مد میں اپنے ممالک منتقل کئے تھے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء میں کان کنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے منافع کی مد میں کل20 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں