حکومت نے طبی مقاصدکیلئے آکسیجن گیس اورآکسیجن سلینڈرزکی درآمد پرسیلزٹیکس کی مدمیں تین ماہ کی چھوٹ د ے دی

منگل 4 اگست 2020 13:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) وفاقی حکومت نے طبی مقاصدکیلئے آکسیجن گیس اورآکسیجن سلینڈرزکی درآمد پرسیلزٹیکس کی مدمیں تین ماہ کی چھوٹ دیدی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایس اواونمبر 649(l)/2020 کے مطابق وفاقی حکومت نے سیلزٹیکس ایکٹ مجریہ 1990ء کی متعلقہ شقوں کے مطابق طبی مقاصدکیلئے آکسیجن گیس، آکسیجن گیس کیلئے سلنڈروں اورآکسیجن گیس کیلئے کرائیوجینک سلنڈروں کی درآمد پر23 جون 2020 سے تین ماہ کیلئے مکمل سیلزٹیکس کی چھوٹ دیدی ہے۔سیلزٹیکس سے استثنیٰ 23 جون 2020ء سے لیٹرآف کریڈٹ یا اشیاء کی ڈکلیریشن فارم کی بنیاد پردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں