کرنسی نوٹس کی طلب میں اضافہ، گزشتہ مالی سال کے دوران سکیورٹی پیپرز کو ایک ارب 27 کروڑ روپے کی ریکارڈ آمدنی

منگل 29 ستمبر 2020 15:39

کرنسی نوٹس کی طلب میں اضافہ، گزشتہ مالی سال کے دوران سکیورٹی پیپرز کو ایک ارب 27 کروڑ روپے کی ریکارڈ آمدنی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) کرنسی نوٹس کی طلب میں اضافہ، گزشتہ مالی سال 2019-20 کے دوران سکیورٹی پیپرز کو ایک ارب 27 کروڑ روپے کی ریکارڈ آمدنی ہوئی ہے۔ سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس ای پی ایل) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران منافع میں 65.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 30 جون 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے ایس پی ایل کی بعد از ٹیکس آمدنی ایک ارب 27 کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020 کے دوران سکیورٹی پیپرز کے عمومی منافع میں 19.6 فیصد اضافہ سے ایس ای پی ایل کا عمومی منافع 1.89 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ٹارس سکیورٹیز کے تجزیہ کار اجسد حسین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2019 کے مقابلہ میں مالی سال 2020 میں ایس ای پی ایل کے ریونیو میں 22.5 فیصد اضافہ سے ریونیو کا حجم 4.9 ارب روپے تک بڑھ گیا جس کے نتیجہ میں سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے عمومی اورخالص منافع میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں