پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان

بدھ 17 اپریل 2024 17:29

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں   مندی کارحجان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوگزشتہ کئی روز کی تیزی کے بعد مندی کارحجان رہا۔کے ایس ای 100 انڈکس 150.35 پوائنٹس (0.21 فیصد) کی کمی کے بعد 70333.31 پوائنٹس اورکے ایس ای 30 انڈکس 81.97 پوائنٹس کی کمی کے بعد23120.58 پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 354 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 146کمپنیوں کی حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 193 کی قیمت میں کمی اور15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

مجموعی طورپر44 کروڑ، 20 لاکھ، 96 ہزار653 کمپینوں کے حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 16.034ارب روپے تھی۔ گزشتہ روزپاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 3 کروڑ، 91 لاکھ، 17ہزار، 872 حصص، فوجی سیمنٹ لمیٹڈ 2کروڑ، 79 لاکھ، 51 ہزار937 حصص اورکوہ نورسپننگ ملز کے دوکروڑ، 64 لاکھ، 76ہزار500 حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں