موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

جمعرات 25 اپریل 2024 16:09

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 121 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 1301 ملین ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کسی اسی مدت کے مقابلے میں 181 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر 463 ملین ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ2024 میں موبائل فونز کی درامدات پر 153 ملین ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 931 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 15 ملین ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

فروری کے مقابلے میں مارچ میں موبائل فونز کی درآمداتمیں ماہانہ بنیادوں پر پانچ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پر 161ملین ڈالر کا ذر مبادلہ خرچ ہوا جو مارچ میں کم ہوکر 153 ملین ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ٹیلی کام مصنوعات کی درآمداتمیں سالانہ بنیادوں پر 118 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ٹیلی کام مصنوعات کی مجموعی درامدات پر 1623 ملین ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا ہے جو گزشتہ مالی سال کی سی مدت میں 745 ملین ڈالرتھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں