ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

جمعرات 25 اپریل 2024 16:13

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں سالانہ بنیادوں پر دو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ایل این جی کی درآمدات پر 2.909 ارب ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات پر 2.852 ارب ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ایل این جی کی درآمدات پر 293 ملین ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں تین فیصد کم ہے گزشتہ سال مارچ میں ایل این جی کی درآمدات پر 301 ملین ڈالر کا ذر مبادلہ خرچ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

فروری کے مقابلے میں مارچ میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر اٹھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فروری میں ایل این جی کی درآمداتکا حجم 318 ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں کم ہو کر 293 ملین ڈالر ہو گیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اٹھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 12.08 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں