کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب

منگل 30 اپریل 2024 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’سیکنڈ انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگری کلچر ایگزبیشن ‘‘میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب کر لیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش کراچی کے ایکسپو سنٹر میں 9تا11اگست تک منعقد ہوگی جس میں 55سے زائد ممالک کے سرمایہ کار اور کاروباری افراد حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

نمائش میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی مصنوعات جن میں گوشت ، پولٹری ، بسکٹ ، ڈیری ، کھجوریں ، ٖخشک میوہ جات ، پھل ، شہد ، جوس ، بیوریجز ، تیل ، گھی ، پیاز ،ٹماٹر ، دلیہ ، چاول ، نمک ، سی فوڈ ، تمباکو ، سبزیاں ، مصالہ جات ، تل اور زراعت میں استعمال ہونے والی مشینری بنانے والے افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں