علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیرصدارت اجلاس، فروری 2019ء میں ’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز ان ایجوکیشن‘‘ کے موضوع پر چوتھی عالمی کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ

منگل 23 اکتوبر 2018 14:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کو بامعنی اور سماجی و معاشی مسائل سے وابستہ تحقیق کی جانب راغب کرنے کیلئے فروری 2019ء میں ’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز ان ایجوکیشن‘‘ کے موضوع پر چوتھی عالمی کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ٹیچر ایجوکیشن پر ڈینز/ڈائریکٹرزاور معروف ماہرین تعلیم کا اجلاس 18 فروری کو منعقد ہوگا۔ یونیورسٹی کی ایلومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب بھی اسی روز منعقد ہوگی۔کسی مجبوری کے باعث کانفرنس میں شرکت سے قاصر عالمی ماہرین تعلیم کو آن لائن پریزنٹیشن کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز اور تدریسی و انتظامی شعبوں کے چئیرمین اور صدور نے شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ تحقیق سماجی تبدیلی کا سب سے مفید اور مضبوط ہتھیار ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اس طرز کے کانفرنسسز اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں سے معاشرے کے لئے مفید علوم کی تخلیق و ترویج کرتی رہے گی۔ مجوزہ کانفرنس میں قومی و عالمی سطح کے نامور محققین اور ماہرین تعلیم کو مدعوکرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اس کانفرنس میںکیمسٹری میں حالیہ مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے پروفیسرز کے کلیدی لیکچرز، طلبہ کے اوورل اور پوسٹرز پریزنٹیشن، گول میز اور پینل مباحثے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں