اوپن یونیورسٹی ساڑے سات لاکھ طلبہ کے داخلوں کا عمل رواں ماہ مکمل کرلے گی

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر داخلوں کی تصدیق اور کتب کی ترسیل کا عمل تیز کردیا ہے‘ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ

پیر 10 دسمبر 2018 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء میں پیش کئے گئے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگرامز میںداخلہ کے حصول کے لئے ملک بھر سے ساڑے سات لاکھ طلبہ و طالبات نے داخلہ فارم ارسال کئے تھے ،ْ جن میں سے کچھ داخلہ فارمز شعبہ داخلہ میں جانچ پڑتال کے مراحل میں ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ،ْ سید ضیاء الحسنین کے مطابق ایڈمشن کنفرمیشن اور کتابوں کی ترسیل کا عمل وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر تیز کردیا گیا ہے ،ْ امید ہے کہ دسمبر کے آخر تک تمام طلبہ و طالبات کے داخلوںاور کتب کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یونیورسٹی نے طلبہ کے ساتھ تیز تر رابطے کے لئے حال ہی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کررکھا ہے ۔میلنگ سیکشن سے کتابیں بھجوانے کے فوراً بعد طلبہ کو فوری طور پر ایس ایم ایس کیا جاتا ہے کہ آپ کی کتابیں ارسال کردی گئی ہیں۔یونیورسٹی نے داخلوں کی تصدیق اور کتب کی معلومات کے لئے اپنی ویب سائٹ پر ایڈمشن کنفرمیشن اور بک ڈسپیچ سٹیٹس کے نام سے ٹریکنگ نظام بھی متعارف کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں