وزیراعظم کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:39

وزیراعظم کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) وزیراعظم کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ رائو تحسین کو خبر لیک کے معاملے پر مورود الزام ٹھہرایا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں