ناجائز ذرائع سے پارٹی فنڈز بارے تحریک انصاف کے خلاف کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں پرسوں پیر کو ہوگی

ہفتہ 27 مئی 2017 14:11

ناجائز ذرائع سے پارٹی فنڈز بارے تحریک انصاف کے خلاف کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں پرسوں پیر کو ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) الیکشن کمیشن میں ناجائز ذرائع سے پارٹی فنڈز کے حصول کے تحریک انصاف کے خلاف کیس کی سماعت پرسوں پیر کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں پانچ رکنی بینچ تحریک انصاف کے سابق مرکزی عہدیدار اکبر ایس بابرکی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے 29 مئی کو اس معاملے پر جواب طلب کررکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں