سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس کے ملزم سبطین کاظمی پر تین جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی

جمعرات 22 جون 2017 16:24

سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس کے ملزم سبطین کاظمی پر تین جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس کے ملزم سبطین کاظمی پر تین جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مولانا اعظم طارق قتل کیس کے ملزم سبطین کاظمی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا اس موقع پر ملزم کی جانب سے ایڈوکیٹ ذوالفقار نقوی نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔

(جاری ہے)

عدالت کے جج نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر چالان جمع ہونے کے باعث آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔کیس کی آئندہ سماعت تین جولائی کو ہوگی۔واضح رہے کہ ملزم سبطین کاظمی کو چودہ سال بعد گزشتہ دنوں اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیاتھا جب وہ لندن جارہے تھے۔ یاد رہے کہ اعظم طارق کو اکتوبر سنہ 2003 میں اسلام آباد کی حدود میں کشمیر ہائی وے پر اس وقت قتل کیا گیا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جھنگ سے پارلیمنٹ ہاؤس جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں