حکومت جے آئی ٹی کو متنازعہ کیوں بنا رہی ہے؟ کاشف عباسی نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 جون 2017 12:33

حکومت جے آئی ٹی کو متنازعہ کیوں بنا رہی ہے؟ کاشف عباسی نے بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جون 2017ء):نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی کاشف عباسی نے بتایا کہ حکومت جے آئی ٹی کو متنازعہ کیوں بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانا حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے اور ایسا اس لیے ہے تاکہ اگر جے آئی ٹی شریف خاندان کے خلاف کوئی فیصلہ دے تو حکومت کے لیے اس فیصلے کو مسترد کرنے میں آسانی ہو۔ اور اسی لیے بھی تاکہ حکومت کو جے آئی ٹی ممبران پر تنقید کرنے میں آسانی ہو اور وہ یہ کہہ سکیں کہ ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ جے آئی ٹی ممبران جانبدار ہیں۔کاشف عباسی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں