اقامے سے قومی سلامتی کو خطرہ نہیں تھا ،ْ

2018 میں عوامی احتساب ہوگا ،ْدانیال عزیز

پیر 23 اکتوبر 2017 14:13

اقامے سے قومی سلامتی کو خطرہ نہیں تھا ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء)وفاقی وزیرنجکاری کمیشن دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اقامے سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں تھا ،ْ 2018 میں عوامی احتساب ہوگا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ جہانگیر ترین نے اقبالِ جرم کرلیا ہے، عمران خان بھی اعترافِ جرم کرچکے ہیں لیکن جہاں کیس ہی نہیں تھا وہاں فیصلہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام اپنی کمر کس لیں کیونکہ 2018 میں عوامی احتساب ہونا ہے ،ْحکومت کو ایک دن بھی چین سے نہیں کام کرنے دیا گیا پاکستان میں طوفانِ بدتمیزی برپا کیا گیا ہے ، اقامے کے ساتھ پاکستان کا مستقبل کمزور نہیں ہونا تھا یا قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کی کمر توڑی، افراطِ زر کی شرح قائد اعظم کے دور کے بعد سب سے کم ترین سطح پر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں