خواجہ آصف کی بیٹی کا نکاح جسٹس عظمت سعید کے گھر ، جسٹس عظمت سعید نے کسی تقریب میں شرکت نہیں کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 نومبر 2017 11:44

خواجہ آصف کی بیٹی کا نکاح جسٹس عظمت سعید کے گھر ، جسٹس عظمت سعید نے کسی تقریب میں شرکت نہیں کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ایک اہم بات ہے جو بظاہر معمولی ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ میں حدیبیہ کیس کے بنچ میں نہیں بیٹھتا۔ حالانکہ ان پر کوئی پابندی عائد نہیں تھی لیکن انہوں نے خود کو بنچ سے علیحدہ کر کے بڑے پن کا ثبوت دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے اسی پانچ رکنی بنچ کے ممبر جسٹس عظمت سعید کے گھر وفاقی وزیر خارجہ کی صاحبزادی کا نکاح ہوا ہے اور شادی کی تقریبات جاری ہیں ۔ چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیٹی کی شادی جسٹس عظمت سعید کے بھائی کے گھر ہوئی ہے ، اگرچہ جسٹس عظمت سعید ملنسار ہیں ، لیکن وہ اپنے سگے بھائی کے بیٹے کی شادی میں بھی شریک نہیں ہوئے ، نہ ہی وہ نکاح میں شریک ہوئے اور نہ ہی انہوں نے شادی کی کسی اور تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی تقریب میں نہیں جاﺅں گا۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اس اقدام پر ہم جسٹس عظمت سعید کی عظمت کو سلام کرتے ہیں۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں