چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے اراکین اسمبلی میں 200 ارب روپوں کی تقسیم پر انتہائی تشویش کا اظہار سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سیاسی رشوت ستانی کیلئے قومی خزانے کے استعمال کا نوٹس لیں ،موجودہ حکومت فیصلہ سازی اور بروقت اقدام کی صلاحیت سے محروم ہے ،نواز شریف اپنی چوری بچانے کیلئے نظام کو یرغمال بنائے رکھنا چاہتے ہیں ،ملک کے اندرونی و بیرونی سیاسی حالات کا تقاضا ہے کہ فوری طور پر عوام سے رجوع کیا جائے ،عوام کے اعتماد اور قومی مینڈیٹ کی حامل حکومت کو پالیسی سازی اور فیصلوں کا اختیار سونپا جائے ، تحریک انصاف
پیر 20 نومبر 2017 20:43
(جاری ہے)
اجلاس کی صدارت چیئرمین عمران خان نے کی۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے اراکین اسمبلی میں 200 ارب روپوں کی تقسیم پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیااورسپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پنجاب اور وفاق کی حکومتوں کا اراکین اسمبلی میں 200 ارب کے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم نہ صرف ایک سیاسی رشوت ہے بلکہ انتخابات سے قبل قومی خزانے سے بھارے فنڈز کی تقسیم قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے سیاسی رشوت ستانی کیلئے قومی خزانے کے اس استعمال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 203 میں ترمیم پر بھی مفصل تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ مردم شماری اور ممکنہ حلقہ بندیوں کے اہم پہلوؤں پر بھی گہرا غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے نواز شریف اور مافیا کی جانب سے اداروں خصوصاً عدلیہ کیخلاف مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے فوری انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔اجلاس کے شرکاکا یہ مشترکہ موقف تھا کہ پاکستان بدترین معاشی, سیاسی اور انتظامی بحرانوں کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔موجودہ حکومت فیصلہ سازی اور بروقت اقدام کی صلاحیت سے محروم ہے جس کی وجہ سے سیاسی و انتظامی سطح پر پیدا ہونے والا خلا ریاست کیلئے مہلک حالات کا سبب بن رہا ہے۔علاوہ ازیںنواز شریف اپنی چوری بچانے کیلئے نظام کو یرغمال بنائے رکھنا چاہتے ہیں جبکہ کابینہ اراکین وزیر اعظم کی بجائے سابق نااہل وزیر اعظم سے ہدایات لیتے نظر آتے ہیں۔شریف خاندان میں پیدا شدہ دراڑیں اور حکومتی جماعت میں اقتدار کی کشمکش غیر یقینی کی کیفیت کو ہوا دے رہی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے اندرونی و بیرونی سیاسی حالات کے تقاضے کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر عوام سے رجوع کیا جائے۔نیزعوام کے اعتماد اور قومی مینڈیٹ کی حامل حکومت کو پالیسی سازی اور فیصلوں کا اختیار سونپا جائے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کے لیے انتظامات کی اسکیم کی منظوری دی
ذرائع ابلاغ پر پابندی صرف صحافیوں کے حقوق پر پابندی نہیں ہے بلکہ عوام کے جاننے کے حق پر بھی پابندی ہے،سابق ..
وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی ..
ملک کاپہلا سیٹلائٹ "آئی کیوب قمر" کامیابی کے ساتھ چاند پر چھوڑا گیا، جو ملک کی تکنیکی ترقی میں ایک تاریخی ..
وزیراعظم محمد شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی راہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ پر گئے
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 17.297 ارب روپے لاگتی 8 منصوبوں کی منظوری دے دی ، 98.161 ارب لاگتی 2 منصوبے ..
پارلیمنٹ مکمل ہوتے ہی پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی تشکیل نو کردی گئی
مسز فرخ خان کی پہلے خلائی مشن "ا?ئی کیوب کیو" کی روانگی پر قوم کو مبارکباد
پاکستان پوسٹ ایک اہم قومی اثاثہ ہے۔پاکستان پوسٹ ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک کا حامل ہے،وزیر ..
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پر پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے