پاکستان اور قازقستان کے درمیان ذرائع ابلاغ،معلومات اورثقافت کے میدان میں وسیع البنیاد اور طویل مدتی شراکت داری کی ضرورت ہے،

موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے‘میڈیا دونوں ممالک کے برادرانہ اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے‘دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں،ثقافتی طائفوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے وفود کے تبادلے تسلسل کے ساتھ ہونے چاہیں وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کی قازقستان کے میڈیا کے اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 21:48

پاکستان اور قازقستان کے درمیان ذرائع ابلاغ،معلومات اورثقافت کے میدان میں وسیع البنیاد اور طویل مدتی شراکت داری کی ضرورت  ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان ذرائع ابلاغ،معلومات ،ثقافت کے میدان میں وسیع البنیاد اور طویل مدتی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے‘میڈیا دونوں ممالک کے برادرانہ اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے‘دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں،ثقافتی طائفوں اور ایک دوسرے کی یونیورسٹیوں کے طلباء کے وفود کے تبادلے تسلسل کے ساتھ ہونے چاہیں ۔

وہ پیر کو یہاں قازقستان کے میڈیا کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کر رہی تھیں ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے تجویز دی کہ منتخب کتابوں کے ترجمے ،ڈراموں اور فلموں کے تبادلے کیے جائیں‘اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت اور لوگوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میڈیا پرسنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا اثاثہ ہے،حکومت نوجوان نسل کو ترجیح دیتی ہے‘وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو کاروباری قرضے ،منصوبہ بندی اور نوجوانوں کی تکنیکی مہارت کو بہتر بنانے کے پروگرام شامل ہیں۔وفد نے پاکستان میں حکومت کی طرف سے میڈیا کی آزادی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔میڈیا وفد نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔وفد نے معلومات اور نشریات کے تبادلے میں تعاون پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں