عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر عائشہ گلا لئی شو سے اٹھ کر چلی گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 21:34

عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر عائشہ گلا لئی شو سے اٹھ کر چلی گئیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) :پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے شو سے اٹھ کر چلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے حوالے سے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے مختلف تاثرات کا اظہا کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے سب سے زیادہ دلچسپ رد عمل پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی کا تھا۔جس وقت فیصلہ سنایا جا نا تھا عائشہ گلا لئی نجی ٹی وی کے شو میں شریک تھیں لیکن جیسے ہی فاضل عدالت کی جانب سے فیصلہ عمران خان کے حق میں آیا تو عائشہ گلا لئی شو سے اٹھ کر چلی گئیں اور کسی بھی قسم کا رد عمل دینے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں