چیف جسٹس کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ، مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں

چیف جسٹس نے ہسپتال کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دیں

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:19

چیف جسٹس کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ، مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار نے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، چیف جسٹس نے ہسپتال کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ہفتہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے پولیس کلینک کا دورہ کیا، چیف جسٹس نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات سے متعلق استفسار کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے پولیس کلینک ہسپتال کی فارمیسی میں ادویات کا معائنہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے ہمراہ جسٹس اعجاز الاحسن بھی تھے، اس کے علاوہ چیف جسٹس نے ہسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا، ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز نے پولیس کلینک ہسپتال کے حوالے سے چیف جسٹس ثاقب نثار کو بریفنگ بھی دی، چیف جسٹس نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور لواحقین کی شکایات بھی سنیں۔ چیف جسٹس نے ہسپتال کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں