چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسد قیصر، قاسم خان سوری کو قومی اسمبلی کا سپیکر وڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

چھوٹے صوبوں سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے وفاق مزید مضبوط ،جمہوریت مزید مستحکم ہوگی، بیان

بدھ 15 اگست 2018 23:39

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسد قیصر، قاسم خان سوری کو قومی اسمبلی کا سپیکر وڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسد قیصر اور قاسم خان سوری کو قومی اسمبلی کا سپیکر و ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے وفاق مزید مضبوط ہوگا اور جمہوریت مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے میں کردار ادا کریں گی-امید ہے کہ ان کے انتخاب سے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مابین پہلے سے موجود بہترین ورکنگ ریلیشن شپ مزید مستحکم ہو گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں