نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ہفتہ 18 اگست 2018 12:18

نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھا نے کے بعد وزیر اعظم عمران خان ایوان صدر سے وزیر اعظم ہائوس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان سلامی کے چبوترے پر کھڑے ہوئے تو قومی ترانہ بجایا گیا اور مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی اور وزیر اعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں