حکومت کی یوم عاشور تک مجالس و دیگر مذہبی پروگرامات کے اوقات کار اور جلوسوں کے روٹس کی سختی سے پابندی کروانے کی ہدایت

منگل 18 ستمبر 2018 14:46

حکومت کی یوم عاشور تک مجالس و دیگر مذہبی پروگرامات کے اوقات کار اور جلوسوں کے روٹس کی سختی سے پابندی کروانے کی ہدایت
فیصل آباد۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) حکومتی ہدایات کی روشنی یوم عاشور تک ہر قسم کے مذہبی پروگرامات ، مجالس ، کانفرنسز ، عزاداری کے جلوسوں کے اوقات کار اور روٹس کی سختی سے پابندی کروانے کی ہدائت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام ڈویژنل و ضلعی انتظامی و پولیس حکام کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی ہر حال میں پابندی کروائی جائے تاکہ کسی مسلک کے پیرو کاروں کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہوں اور کسی نا خوشگوار صورتحال کا بھی سامنا نہ کرنا پڑے ۔

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتا یا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہدائت کی گئی ہے کہ وہ عشرہ محرم کے دوران یوم عاشور تک آپس میں انتہائی قریبی، مئوثر ، فعال ، مربوط اور مسلسل رابطہ قائم رکھیں تاکہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں