وزیراعظم سکیورٹی نہ بھی لیں تو زبردستی دیں،رحمن ملک کا حکومت کو مشورہ

وزیراعظم کو تھریٹس ہیں،ہیلی کاپٹر پر 55 روپے کی بجائی15لاکھ بھی خرچ ہو تو استعمال کرنا چاہیے،رہنما پیپلز پارٹی رحمن ملک صاحب کیا آپ ڈرانے آئے ہیں وزیراعظم کی سکیورٹی کی ذمہ داری ملک صاحب نے لے لیں ہیں،سینیٹرجاوید عباسی

منگل 18 ستمبر 2018 17:37

وزیراعظم سکیورٹی نہ بھی لیں تو زبردستی دیں،رحمن ملک کا حکومت کو مشورہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم سکیورٹی نہ بھی لیں تو زبردستی دیں،سکیورٹی اور پروٹوکول کو آپس میں نہ ملائیں،سکیورٹی کی SOP فالو ہونی چاہیے،صدر اور وزیر اعظم پورے ملک کے ہوتے ہیں، اس کی سکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ نیکٹا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کو تھریٹس الرٹس ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ وزیراعظم کو کچھ ہوں،سکیورٹی کی ہم سے زیادہ کس کو فکر ہوگی، ہم نے اپنے لیڈر کو کھودیا ہے، ہیلی کاپٹر پر 55 روپے کی بجائی15لاکھ بھی خرچ ہو تو استعمال کرنا چاہیے، صدر نے ائیر پورٹ پر قطار میں کھڑے ہو کر قوم کا قیمتی ڈیڑھ گھنٹہ ضائع کیا۔

دوران تقریر مسلم لیگ ن کے سینیٹر محمد عباسی نے کہا کہ رحمن ملک صاحب کیا آپ ڈرانے آئے ہیں وزیراعظم کی سکیورٹی کی ذمہ داری ملک صاحب نے لے لیں ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں