وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان انٹرنیشنل ہاکی سیریز کی منسوخی کا نوٹس لے لیا

انٹر نیشنل ہاکی سیریز کا پاکستان میں انعقاد ہونا چاہیے تھا،ہاکی فیڈریشن کو اب معاملات کو دیکھنا ہو گا، فیڈریشن کو اپنا احتساب کرنا چاہیے، کھیلوں میں پاکستان کا نقصان کسی صورت نہیں ہونا چاہیے ،ْڈاکٹر فہمیدہ مرزا

جمعرات 20 ستمبر 2018 15:48

وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان انٹرنیشنل ہاکی سیریز کی منسوخی کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان انٹرنیشنل ہاکی سیریز کی منسوخی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر نیشنل ہاکی سیریز کا پاکستان میں انعقاد ہونا چاہیے تھا،ہاکی فیڈریشن کو اب معاملات کو دیکھنا ہو گا، فیڈریشن کو اپنا احتساب کرنا چاہیے جبکہ کھیلوں میں پاکستان کا نقصان کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نااہلی کے باعث انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سیلاہور میں ہونیوالے انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی منسوخی پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک میں کھیلوں کا کھویا ہوا وقار دوبارہ واپس لایا جائے اور اسی لئے وزیر اعظم عمران خان نے کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس تشکیل دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انٹر نیشنل ہاکی سیریز کا پاکستان میں انعقاد ہونا چاہیے تھا، انٹرنیشنل ایونٹ کی منسوخی سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے جبکہ کھیلوں میں پاکستان کا نقصان کسی صورت نہیں ہونا چاہیے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ہاکی فیڈریشن کو اب معاملات کو دیکھنا ہو گا، فیڈریشن کو اپنا احتساب کرنا چاہیے، فیڈریشنز کیاندر سے سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں کھیلوں میں بہتری لانا چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں