14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات ترمیمی ووٹرز لسٹ پر ہوں گے،الیکشن کمیشن

پیر 24 ستمبر 2018 16:42

14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات ترمیمی ووٹرز لسٹ پر ہوں گے،الیکشن کمیشن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 37حلقوں میں 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات ترمیمی ووٹرز لسٹ پر ہوں گے، یہ لسٹ متعلقہ اضلاع کے لئے جاری کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 26 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں مجموعی رجسٹرد ووٹروں کی تعداد 10کروڑ 60 لاکھ 239 ہے جس میں 55.89 فیصد 5 کروڑ 92 لاکھ 44 ہزار 889 ووٹرز مرد جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 44.11 فیصد 4کروڑ 67 لاکھ 56ہزار 350 ہے۔

الیکشن کمیشن کے نئے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6لاکھ97 ہزار 418 ہے۔ سندھ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 94ہزار 212، خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ 24 لاکھ 38 ہزار 375، بلوچستان میں 43 لاکھ 2ہزار 304 اور وفاقی دارالحکومت میں 7 لاکھ 66 ہزار 460 ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں