تحریک انصاف شفافیت کے نعرے لگاتی تھی کہ ہم ہر چیز کو شفاف بنائیں گے ،شیری رحمان

یہ نہیں ہو سکتا حکومت کی جانب پی اے سی کی سربراہی کی جائے ، وہاں حکومتی بیوروکریٹس آتے ہیں، کمیٹی کی سربراہی حکومت کے پاس ہوئی تو احتساب کیسے ہوگا نجی ٹی و ی سے گفتگو

منگل 25 ستمبر 2018 23:36

تحریک انصاف شفافیت کے نعرے لگاتی تھی کہ ہم ہر چیز کو شفاف بنائیں گے ،شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف شفافیت کے نعرے لگاتی تھی کہ ہم ہر چیز کو شفاف بنائیں گے ، اب یہ نہیں ہو سکتا کہ حکومت کی جانب سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی کی جائے کیونکہ وہاں حکومتی بیوروکریٹس آتے ہیں، اس لئے کمیٹی کی سربراہی حکومت کے پاس ہوئی تو احتساب کیسے ہوگا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف شفافیت کے نعرے لگاتی تھی کہ ہم ہر چیز کو شفاف بنائیں گے۔

پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کے پاس ہوتی ہے تاکہ وہ حکومت کو جوابدہ بناسکے۔ اب یہ نہیں ہو سکتا کہ حکومت کی جانب سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی کی جائے کیونکہ وہاں حکومتی بیوروکریٹس آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں مسلم لیگ ن کو اس کمیٹی کی سربراہی دی۔ اس میں کوئی قانونی قدغن نہیں ہوتی لیکن کچھ چیزیں روایتی ہوتی ہیں۔

اس کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کیلئے حکومت کی بات میں کوئی وزن نہیں ہے کیونکہ اس میں حکومت کے بہت سے ممبر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنے فیصلے پر ڈٹی رہی تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہر بات اصول پر ہونی چاہئے اور جوروش شفافیت کی جانب جاچکی ہے اسکی طرف پیش رفت ہونی چاہئے۔ حکومت اگر چاہتی ہے کہ ادارے چلیں تو پھر حوصلہ کرے کیونکہ اس سے قبل دو حکومتیں اپوزیشن کے ہاتھ میں یہ کمیٹیاں دے چکی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں