ملک میں بہتر اسلوب حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے میرٹ، انصاف اور شفافیت کے اصولوں کی سختی سے پیروی کی جانی چاہئے،ایف پی ایس سی

ملک میں سول سروس کی تشکیل نو اور استحکام میں اہم کردار کا حامل ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین ایف پی ایس سی ڈاکٹر نوید اکرم چیمہ سے گفتگو

بدھ 26 ستمبر 2018 19:10

ملک میں بہتر اسلوب حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے میرٹ، انصاف اور شفافیت کے اصولوں کی سختی سے پیروی کی جانی چاہئے،ایف پی ایس سی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں بہتر اسلوب حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے میرٹ، انصاف اور شفافیت کے اصولوں کی سختی سے پیروی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نوید اکرم چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایف پی ایس سی ملک میں سول سروس کی تشکیل نو اور استحکام میں اہم کردار کا حامل ہے۔ انہوں نے ایف پی ایس سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کمیشن مثبت تبدیلیاں متعارف کرانے کے حوالہ سے اپنی کاوش جاری رکھے گا۔ اس موقع پر چیئرمین ایف پی ایس سی نوید اکرم چیمہ نے صدر مملکت کو اپنے ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں