خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کے سابق پراسیکیوٹر ذوالفقار قتل کیس کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو بری کر دیا

پیر 15 اکتوبر 2018 18:18

خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کے سابق پراسیکیوٹر ذوالفقار قتل کیس کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو بری کر دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )کے سابق پراسیکیوٹر ذوالفقار قتل کیس کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو شک کا فائد ہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم عدنان عادل اور ملزم حماد حسین کے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔ چوہدری ذوالفقار بینطیر قتل کیس میں بھی پراسیکیوٹر رہے تھے ۔ پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کو اسلام آباد میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا جس کے شبے میں حماد حسین اور عدنان عادل کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں