ضمنی الیکشن کے نتائج نے حکومت کی خوشی کا ماحول ختم کردیا ہے ،ْمولانا بخش چانڈیو

پیر 15 اکتوبر 2018 23:13

ضمنی الیکشن کے نتائج نے حکومت کی خوشی کا ماحول ختم کردیا ہے ،ْمولانا بخش چانڈیو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج نے حکومت کی خوشی کا ماحول ختم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزراء پیپلز پارٹی کو اڈیالہ سے نہ ڈرائیں ،ْاگر خود اڈیالہ چلے گئے تو کیا ہوگا انہوں نے کہا کہ وزراء ہماری فکر چھوڑیں اپنی کریں ،حکومت آنے جانے والی چیز ہے ۔پی پی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے اڈیالہ جیل سے باہر آگئے ہیں تو ہم بھی آجائیں گے ،ہماری خیر ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں